ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو : کاٹی پالیا میں دیپک قتل معاملے میں 4ملزم پولس کی تحویل میں

منگلورو : کاٹی پالیا میں دیپک قتل معاملے میں 4ملزم پولس کی تحویل میں

Wed, 03 Jan 2018 19:26:16    S.O. News Service

منگلورو:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)کاٹی پالیاسرکل کے قریب ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل معاملے میں فوری کارروائی کرتےہوئے پولس نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے 4 ملزموں کو اپنی تحویل میں لیاہے۔

منگل کی دوپہر 2بجے دیپک کی بائک کا ایک کار پیچھا کرتےہوئے کرشنا پور۔ کاٹی پالیا سرکل کے قریب ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کیا تھا۔ قتل کی اطلاع پاتے ہی حرکت میں آئی پولس کار کے ذریعے فرار ہونے والے شرپسندوں کا تعاقب کیا ۔پولس نے قتل کے لئے استعمال کی جانے والی کار کا میجار میں پتہ لگایا۔ ا تعاقب کے دوران فائرنگ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزموں میں سے ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے، کار میں موجود 4ملزموں کو پولس اپنی تحویل میں لینے کے بعد پوچھ تاچھ کرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: